راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے آج الزام لگاتے ہوئے
کہا کہ اگلے سال 31 مارچ کے بعد پرانے نوٹ کے سلسلے میں قانونی تنازعہ سے
وزیر اعظم نریندر مودی کو بچانے کیلئے مرکزی حکومت نے نیا آرڈیننس لانے کا
فیصلہ کیا ہے۔مسٹر یادو نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا
کہ آئندہ سال 31 مارچ کے بعد
اگر کوئی شخص پرانے نوٹوں کے معاملے میں عدالت جاتا ہے تو ایسی صورتحال
پیدا ہو سکتی ہے کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا
پڑے۔نوٹ پر یہ لکھا رہتا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا اس نوٹ کو رکھنے والے شخص کو اتنی ہی قیمت ادا کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔